جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

وفاقی حکومت کا 30سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان

datetime 12  مئی‬‮  2021 |

لاہور ٗاسلام آباد( این این آئی) وفاقی حکومت نے ویکسین کی فراہمی میں بہتری کے بعد 16 مئی سے 30سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ 16مئی سے30 سال اور زائد عمرکے افرادکیلئے رجسٹریشن شروع ہوگی، ویکسین

کی فراہمی میں بہتری آرہی ہے اور ویکسی نیشن کی گنجائش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لہٰذاہم ویکسین کیاہل افرادمیں اضافہ کرتے جاتے ہیں۔حکومت کے اعلان کےمطابق40سال کے افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت بھی میسر آ گئی ہے جس کے تحت شہری کسی بھی سینٹر سے ویکسی نیشن کراسکتے ہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ بزرگوں سے ویکسی نیشن شروع کرنے کی وجہ عالمی سطح پرمحدودفراہمی ہے، ایک اور وجہ ملک میں ویکسی نیشن کی گنجائش بھی ہے، مستقل کوشش سے ویکسین کی فراہمی ،گنجائش دونوں مسلسل بڑھ رہی ہے۔دوسری جانب کوروناوبا کے باعث مزید 120 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 616 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,310,87 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 869 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی

تعداد 867438 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ94 ہزار 251 ، پنجاب میں 3 لاکھ 22 ہزار 117، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 25 ہزار 392، اسلام آباد میں 78 ہزار 560، بلوچستان میں 23 ہزار 655 ، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 056 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 407 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر

میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد76 ہزار 536 ہے،4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 104 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 19 ہزار 210 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 5 ہزار 200 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 771692 ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…