جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

چین کے بعد جاپان کا پاکستان کیساتھ عسکری تعاون بڑھانے کا اعلان

datetime 7  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اورجاپانی وزیردفاع کونوکے مابین ویڈیوٹیلی کانفرنس ہوئی۔جاپانی سفارتخانے سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان کوروناوباکے پھیلائو کے دوران دفاعی اداروں کے کردار پرتفصیلی گفتگوکی گئی۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے کوروناکیخلاف پاکستان کی حالیہ سرگرمیوں اوراقدامات پر روشنی ڈالی۔

جاپانی وزیردفاع نے کوروناکی روک تھام کیلئے جاپانی فوج کے کردارپرروشنی ڈالی۔جاپانی سفارتخانے کے مطابق دوطرفہ سطح پرپاک جاپان دفاعی تعاون پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔جاپانی وزیردفاع نے دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے اورآزادبحرالکاہل کی اہمیت پرزوردیا۔دونوں جانب سے کوروناکے تناظرمیں معلومات،اقدامات اورتجربات کے تبادلے پربھی اتفاق کیاگیا۔دوطرفہ سطح پردفاعی حکام کے مابین مواصلاتی روابط جاری رکھنے اورتعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیاگیا۔ قبل ازیں چین نے کہا ہے کہ چین پاکستان مابین عسکری تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا،دوطرفہ عسکری تعلقات سٹریٹجک اعتماد کا مظہر ہیں ۔چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل رین کیانگ نے گزشتہ جمعہ کوپریس بریفنگ میں کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات اور دفاعی تعاون کو بڑھائے گا ، چین پاکستان ملٹری تعلقات اعلیٰ سطحی دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر مشتمل ہوگا ۔حالیہ زہوہائی ایئرشو میں پاکستانی فوج نے اعلیٰ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، دوطرفہ عسکری تعلقات سٹریٹجک اعتماد کا مظہر ہیں ۔ چین کا پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون مثبت عمل ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے بھلاری ایئربیس پر شروع ہونے والی ساتویں شاہین جوائنٹ ایئرفورس مشقوں میں چین بھرپور طریقے سے شمولیت اختیار کرے گا ۔ چین ان مشقوں میں لڑاکا طیارے ،بمبار اور وارننگ ایئرکرافٹ بھیجے گا ، یہ مشقیں دونوں ممالک کے سالانہ پلان کا حصہ ہیں ۔ یہ مشقیں دوطرفہ عسکری تعاون اور کومبیٹ صلاحیتوں کے تعاون کی اعلیٰ مثال ہے ۔ترجمان نے کہا کہ کہ پلان کے مطابق ہم اعلیٰ سطحی ٹریننگ کیا کریں گے ، دوطرفہ عسکری ٹریننگ کو عالمی معیار کے مطابق لے جانے کے لئے مزید اقدامات کریں گے ۔ دوطرفہ کارپ اپنی اپنی صلاحیتوں کے اعلیٰ معیار کے مطابق کام کریں گے ، ملٹری ٹریننگ کے حوالے سے 2018میں 6بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چینی افواج چینی صدر شی جن پھنگ کے ان قول پر عمل پیرا ہے ، بہترین صلاحیتوں کے ساتھ عالمی سطح کی بہترین اور مضبوط فوج بنائی جائے ۔ چین نے کہا ہے کہ چین پاکستان مابین عسکری تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا،دوطرفہ عسکری تعلقات سٹریٹجک اعتماد کا مظہر ہیں ۔چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل رین کیانگ نے جمعہ کوپریس بریفنگ میں کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات اور دفاعی تعاون کو بڑھائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…