جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

پی آئی اے نے اپنے ملازمین اور ٹریول ایجنٹس کی رعایتی ٹکٹوں پر پابندی لگا دی

datetime 17  مئی‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)پی آئی اے نے اپنے ملازمین اور ٹریول ایجنٹس کی رعایتی ٹکٹوں پر پابندی لگا دی ۔پابندی کا اطلاق پی آئی اے کی تمام بین الاقوامی خصوصی پروازوں پر ہوگا، اس حوالے سے پی آئی اے پسنجر سیلز ڈیپارٹمنٹ نے سرکلر جاری کردیا۔ سرکلر میں کہاگیا ہے کہ خصوصی پروازیں محدود تعداد میں یکطرفہ سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ہیں ۔ تمام پروازیں پسنجر لوڈ کے مطابق اور بنا کسی منافع کے چلائی جارہی ہیں ۔

تمام خصوصی پروازیں وزارت خارجہ اور این سی او سی کی ہدایات پر چلائی جارہی ہیں ۔ تاحکم ثانی ٹریول ایجنٹس اور ملازمین کی بین الاقوامی رعایتی ٹکٹوں پر پابندی برقرار رہے گی ،خصوصی پروازوں میں سفر کرنے کیلئے ائیرلائن ملازمین اور ایجنٹس کو بھی مکمل کرایہ ادا کرنا ہوگا ،عام کمرشل پرواز میں ملازمین اور ایجنٹس کو بعض صورتوں میں ستر سے اسی فیصد ٹکٹ میں رعایت دی جاتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…