اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کا نعیم الحق کے انتقال پر 3 روز ہ سوگ کا اعلان ،نجی ٹی وی کے مطابق3 روزہ سوگ کے دوران تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی
ویب سائٹ ٹوئٹر پر تعزیتی پیغام میں کہا نعیم الحق پی ٹی آئی کے دس بانی ممبران میں شامل تھے، وہ اب تک پی ٹی آئی کے سب سے وفادار ساتھی تھے، 23 سال کی جدوجہد میں نعیم الحق ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے، جب بھی پارٹی پر مشکل وقت آیا انہوں نے ساتھ دیا۔