جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کی طبیعت بگڑ گئی،ڈاکٹروں نے بھی ہاتھ کھڑے کر دئیے ، لیگی کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے تاخیری حربے محمد نوازشریف کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے،سٹیرائڈز، انسولین اور دیگر ادویات کی ہائی ڈوز کے سائیڈ ایفکٹس سے محمد نواز شریف کے جسم پر سوجن پیدا ہوگئی ہے۔

ڈاکٹرز نے محمد نواز شریف کے جسم پر ظاہر ہونے والے منفی اثرات پر فکرمندی، گہری تشویش اور پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر جلد کچھ نہ کیا گیا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز کی وجہ سے محمد نوازشریف کی و بلڈشوگر بھی بہت زیادہ ہے ،ہائی بلڈ شوگر کی وجہ سیٹرائیڈز کی ہائی ڈوز ہے ،ڈاکٹرز نے سٹیرائیڈز کی زیادہ مقدار کے باعث محمد نوازشریف کے لئے انسولین کی مقدار بڑھا دی ۔ نوازشریف کو دن میں چار مرتبہ انسولین لگائی جارہی ہے سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز محمد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل بنانے کے لئے مجبورا ًدی جارہی ہے ،سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز کے منفی اثرات کے لئے ادویات میں ردوبدل کیاگیا اور ان کی مقدار بڑھائی گئی ہے ۔ ڈاکٹرز نے محمد نوازشریف کو مزید کوئی وقت ضائع کئے بغیر بیرون ملک لیجانے کی وارننگ دی ہے ،ڈاکٹرز کو تشویش ہے کہ سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز کے منفی اثرات محمد نوازشریف کی زندگی کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں ۔ا نہوں نے کہاکہ سٹیرائیڈز اور ادویات کے باوجود محمد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس تیزی سے گرنے پر معالجین کی تشویش بڑھ رہی ہے ،معالجین کے مطابق جتنا وقت ضائع ہورہا ہے، اتنا ہی نوازشریف کی صحت کی بحالی کے امکانات کم ہورہے ہیں ۔

پلیٹ لیٹس گرنے کی تشخیص اور مطلوبہ علاج میں تاخیر محمد نوازشریف کی جان کے لئے خطرناک ترین ثابت ہوگا ۔ڈاکٹرز بغیر تشخیص کے سٹیرائڈز اور دیگر ادویات کی ہائی ڈوز دے رہے ہیں جس سے میاں صاحب کی صحت کو خطرہ ہے ادویات اور سٹیرائڈز کی زیادہ مقدار کی وجہ سے محمد نواز شریف کی صحت اور دیگر اعضا پر منفی اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزرا سمیت کرائے کے تمام ترجمان آج تک نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں۔

ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، یہ جاننے کے باوجود حکومت دانستہ نوازشریف کی زندگی کے راستے میں غیر قانونی رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے ۔انسانی بنیادوں پربے حس حکومت نے ضمانت دینا ہوتی تو 29 اکتوبر کومحمد نوازشریف کو ضمانت دے دی جاتی حکومت کو انسانی بنیادوں پر اتنی ہمدردی ہوتی تومحمد نوازشریف کی صحت کے لئے 15 قیمتی دن ضائع نہ کرتی حکومت کے تاخیری حربے محمد نوازشریف کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…