بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

اب پاکستان پر حملہ کیا تو صرف فوجی ہی نہیں ماریں گے بلکہ تمہارے ساتھ کیا کرینگے؟پاکستان نے 9بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت کو آخری وارننگ دیدی،دھماکہ خیز اعلان

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اگر ایسی حرکتیں جاری گئیں تو ہمارا جواب انتہائی سخت ہوگا،کوئی دہشتگردی کیمپ موجود نہیں، سول آبادی کو نشانہ بنانے کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجا ج کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہاکہ ہفتہ کی رات سے اتوار کو دن گئے تک لائن آف کنٹرول پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا،نوسدا گاؤں میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس نتیجے میں ایک فوجی جوان اور پانچ شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت جان بوجھ کر سویلین کو ہدف بنارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کے بقول تین دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ تباہ کیا گیا،بھارت کی طرف سے اس بات کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا کہ شہید ہونے والے پانچ شہری کون ہیں؟۔ ذرائع کے مطابق ایک بار پھر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے بتایا کہ کوئی دہشت گردی کیمپ موجود نہیں۔ پاکستانی حکام نے بھارت کو بتادیا کہ اگر ایسی حرکتیں جاری رکھی گئیں تو پھر ہمارا جواب انتہائی سخت ہوگا۔پاکستان نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت کی طرف سے سول آبادی کو نشانہ بنانے کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری میں پوری ڈپلومیٹک کمیونٹی کو لے کر جائے گا اور معائنہ کروایا جائے گا کہ کوئی کیمپ موجود نہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے سویلین آبادی کو نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہا کہ بھارت کی طرف سے

جو الزام لگایا گیا اس کی درست جگہ بتائیں وہاں انہیں لے جاتے ہیں، ڈپلومیٹک کور کے سامنے ثابت کریں کہ دہشت گردی کا کیمپ کہاں ہے،؟بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی ساتھ جائیں اور ثابت کریں؟پاکستانی حکام نے کہاکہ بھارت کے پاس معلومات ہے تو دیں، سفارتی مشنز کے سربراہان کو لے جارہے ہیں تاکہ خود سب دیکھیں گے۔ذرائع کے مطابق یو این ملٹری ابزرور گروپ برائے انڈیا پاکستان کو بھی دعوت دی گئی ہے،ذرائع کے مطابق تمام سفیروں کو ایل اوسی کے متاثرہ سیکٹرز لے جانے

کا فیصلہ کرلیا گیا اور ا س سلسلے میں دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ھائی کمشنر کو دعوت دی ہے کہ خود جاکر ان مبینہ دہشت گرد کیمپوں کی نشاندہی کریں جنہیں ٹارگٹ کیاگیا تاہم بھارت سے تاحال مناسب جواب موصول نہیں ہو۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی خواہش نہیں کہ معاملات جنگ کی طرف جائیں تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائیگا،پاکستان اپنی جنگ خود لڑنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے، بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے کے لئے وائٹ جھنڈے لہرائے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…