جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

نریندرمودی میں ہمت ہے تو سری نگر میں جلسہ کرکے دکھائے، پاکستان کا بھارتی وزیر اعظم کو چیلنج

datetime 17  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(سی پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ نریندرمودی میں ہمت ہے تو سری نگر میں جلسہ کرکے دکھائے، مسئلہ کشمیر بھارتی مخالفت کے باوجود آج یورپی یونین کے ایجنڈے پر ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کل جماعتی کشمیر کانفرنس جاری ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصے سے جدوجہد جاری ہے، پانچ اگست سے تحریک آزادی میں نیا موڑ آیا، تاریخ سے سب واقف ہیں،طویل جدوجہد سے بھی واقف ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پانچ اگست ایسا دن ہے جب بھارت نے غیر قانونی اقدامات اٹھائے، ہمیں نئی حکمت عملی نئے موڑ کو سامنے رکھ کربنانی ہوگی، وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال پر پارلیمان کا ہنگامی اجلاس بلایا، ہمیں دنیا کو پیغام دینا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر قوم متفق ہے۔شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ رہنما اصولوں کی روشنی میں ہم نے کوشش کی کہ مسئلے کو آگے لے کر چلیں، بہت عرصے سے مسئلہ پس منظر میں چلا گیا تھا، بات نہیں ہورہی تھی، بھارت نے بہت چالاکی سے تحریک آزادی کو دہشت گردی سے منسلک کردیا۔ا نہوں نے کہا ہے کہ ہماری کوشش رہی کہ ہم مسئلہ کشمیر کو پھر سے دنیا میں اجاگر کریں، سلامتی کونسل میں 54سال بعد مسئلہ کشمیر کو اٹھایا گیا، بھارت سیکیورٹی کونسل اجلاس میں جتنی رکاوٹ ڈال سکتا تھا وہ ڈالی، امریکا،روس،فرانس،برطانیہ لچک نہ دکھاتے تو اجلاس نہیں ہوسکتا تھا۔وزیر خارجہ نے کہا مسئلے پرسیکیورٹی کونسل کا اجلاس کشمیریوں کے لئے حوصلہ افزا ہے۔

سلامتی کونسل اجلاس کیلئے بھارت نے بے شمار رکاوٹیں کھڑی کیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل ہونا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نظریے پر ایک بار پھر مہر لگ گئی ہے،اوآئی سی کے فورم کو آج متحرک کرنا آسان نہیں ہے، فلسطین کے مسئلے پراوآئی سی میں یکسوئی دکھائی نہیں دے رہی، جی سی سی میں بھی اس وقت سنگین اختلافات ہیں، اوآئی سی ممالک میں کس نوعیت کے اختلافات ہیں۔

تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔انھوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال کے باوجود پاکستان نے او آئی سی کو متحرک کیا ہے، اوآئی سی نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فی الفور اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نمازجمعہ کی اجازت نہیں، یوم عاشور پر جلوس پر پابندی تھی، مقبوضہ کشمیر میں امام بارگاہوں پر حملے کئے گئے، مسئلہ کشمیر بھارتی مخالفت کے باوجود آج یورپی یونین کے ایجنڈے پر ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا نریندر مودی میں ہمت ہے تو سری نگر میں جلسہ کرکے دکھائے،مودی کرفیو ہٹائے،کشمیر ی قیادت کو رہا کرے،جلسے میں ان کی رائے لے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…