اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواکے وزیر اعلیٰ محمود خان نے چھٹی کے روز بھی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،کابینہ اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کے بعد منظوری دی جائے گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ چھٹی کے روز وزراکی مصروفیات
نہ ہونے پر اجلاس طلب کیا گیا ہے ،صوبائی کابینہ کے اجلا س میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کے بعد منظوری دی جائے گی، اجلاس میں حکومتی ہیلی کاپٹر کی دیکھ بھال سے متعلق معاہدے ، بلین ٹری منصوبے کی توسیع ،آئندہ مالی سال کے بجٹ کے اہداف اورنئے ٹیکسز پر بھی غور کیا جائیگا۔