ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

موجودہ حکومت نے تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لے لیا تحریک انصاف کی حکومت کا 7ماہ کا قرضہ پاکستان کے 30 سال کے قرضے سے زیادہ ہو گیا

datetime 10  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل اپنے ہر جلسےمیں یہی اعلان کیا تھا کہ ملک چلانے کیلئے ہم قرضہ نہیں لیں بلکہ پاکستان کی سرزمین میں اتنے وسائل موجود ہیں کہ ہمیں قرضہ لینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ، ہمارے پاس دوسرے ممالک امداد مانگنے کیلئے آئیں گے ۔ تحریک انصاف کی حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد اشیا خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد

پاکستانی عوام بلبلا اٹھے ہیں ۔ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد یہاں تو سب کچھ الٹا ہونا شروع ہو گیا ہے ، مہنگائی اس قدر بڑھتی جارہی ہے کہ حکومت تمام کوششوں کے بعد بھی بے بس دیکھا ئی دے رہے ہیں ۔ پیٹرول ، گیس اور بجلی کی قیمتوں آسمان پر پہنچ گئیں ہیں اور ڈالر نے اونچی اڑانا اڑنا شروع کر دیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اگر ملک میں یہی صورتحال قائم رہی تو وہ دن دور نہیں ہے جب ڈالر کی قیمت 200پر پہنچ جائے گی اور اسے روکنا پاکستان کے ہاتھ میں نہیں ہو گا ۔تاہم وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستانی عوام  ہر تقریر اور خطاب میں یقین دہانی کروائی ہے کہ قوم تھوڑا سا انتظار کرے ہماری حکومت پاکستانیوں کو خوشحال بنانے کیلئے اپنی کوششیں کر رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جبکہ پاکستان اور پاکستانیوں کی ہر جگہ پرعزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا ۔ جبکہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں یہ کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت قرضہ لے رہی ہے اور اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے ۔ پروگرام ہوسٹ نے جب یہ سوال کیا کہ پاکستان نے تیس سالوں میں اتنا قرض نہیں لیا جتنا تحریک انصاف کی حکومت نے 7ماہ کے عرصے میں لیا ہے ۔ جس کا جواب دیتے ہی وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا اور تحریک انصاف کی حکومت کیا کرے ، ہمارے پاس جب اقتدار آیا تو ملک خزانہ بالکل خالی تھا ہمارے پاس نظا م حکومت چلانے کیلئے اور کوئی چارہ نہیں تھا ۔ ادارے کنگال ہو رہے ہیں اور ریونیو بھی نہیں آرہا اور روپیہ کی قدروقیمت میں حیرت انگیز طور پر کمی آتی جارہی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے جو قرضہ لیا اسے عوام کو آنے والے وقت میں بہت آسانیاں میسر آئیں گے ۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہم جتنا قرضہ لے چکے ہیں اس کے بعد اور قرضہ نہ لیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…