اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ،وزیراعظم عمران خان پر حملے کی کوشش ناکام ،بنی گالہ کے جنگل سے 4 مبینہ د ہشتگردوں کو بھاری اسلحہ سمیت گر فتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تقر یبا ً 3 ماہ کے دورا ن وزیراعظم عمران خان پردوسرے قاتلانہ حملہ کر نے کی منصوبہ بندی کو قانو ن نافذ کر نے وا لے ایک ادارے نے نا کا م بنادیا ۔الیکشن مہم 2018ء کے دورا ن بنی گالہ کے جنگل سے5 مبینہ دہشتگردوں کو بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد سمیت گر فتار
کیا گیا تھا جن کی نشا ندہی پر ان کے مزید 2 ساتھیوں کو گر فتار کیا گیا جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔دورا ن تفتیش انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد سے سکیورٹی فو رسز الر ٹ ہو گئی تھیں ۔ دوروز قبل قانون نافذ کرنے والے ادارے نے وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی خفیہ اطلا ع پر بنی گالہ کے جنگل میں بڑے پیما نے پر سرچ آپریشن کیا تو مذکورہ 4 مبینہ د ہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔