پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ایفی ڈرین کیس:عدالت نے حنیف عباسی کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(سی پی پی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس عبادالرحمان لودھی اور جسٹس شاہد مبین پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی ڈویژن بنچ نے حنیف عباسی کی طبی بنیادوں پر سزا معطل کرنے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حنیف عباسی سخت بیمار ہیں، دل میں سٹنٹ ڈالا گیا ہے اور جیل میں علاج ممکن نہیں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت سے مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی جب کہ دیگر 7 ملزمان کو شک کی بنا پر بری کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…