اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف اربوں کی جائیداد کے مالک نکلے۔ تفصیلات منظر عام پر آگئیں ۔جس کے مطابق علی عمران کی پانچ کمپنیاں سی ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں۔رجسٹرڈ کمپنیوں میں علی پراسیڈ،علی اینڈ فارما ڈویلپرز ،علی اینڈ کمپنی ،علی فیڈ ملز اور غوث اعظم ڈویلپرز شامل ہیں۔نیب کی جانب سے کھوجی گئی جائیدادوں میں پلاٹ بھی شامل ہیں ۔گلبرگ نمبر 3 میں موجود پلاٹ نمبر 99 اور پلاٹ نمبر 100 بھی علی عمران یوسف
کی ملکیت نکلے۔اس کے علاوہ ایم ایم عالم روڈ پر 2 لاکھ 14ہزار 6سو 25 مربع فٹ زمین کے مالک ہیں۔اس کے علاوہ 47 کنال قیمتی ترین اراضی بھی علی عمران کی ملکیت نکلی۔اس کے علاوہ گزشتہ دنوں آتشزدگی کا شکار ہونے والا علی ٹاور بھی علی عمران کی ملکیت نکلا۔ علی ٹریڈ سنٹر حسین کمپلیکس بھی انکی ملکیت ہے۔ واضح رہے کہ شہباز شریف کے داماد علی عمران صاف پانی سکینڈل میں نیب کو مطلوب ہیں ۔ وہ ایک عرصے سے ملک سے فرار ہیں اور واپس نہیں آئے۔