اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

یہ کام کرکے دکھا دیں ہم سمجھیں گے آپ دہشت گردی کو بڑھاوا نہیں دے رہے، بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کے خلاف ایک اور بیان سامنے آ گیا، مضحکہ خیز مطالبہ

datetime 23  ستمبر‬‮  2018 |

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا ایک اور بیان سامنے آ گیا ہے، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرنا انڈین حکومت کا درست فیصلہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اپنے بیان میں بھارتی حکومت کا مذاکرات نہ کرنے کو درست فیصلہ قرار دیا۔

بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرنا ہماری سرکار کا فیصلہ درست ہے کیونکہ مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ آپ کچھ ایسا کرکے دکھا دیں کہ ہم سمجھیں آپ دہشت گردی کو بڑھاوا نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماحول میں مذاکرات کرنا صحیح نہیں، بھارتی سرکار کا فیصلہ درست ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو جواب دینے کا وقت آ گیا ہے، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو درد محسوس کرانا چاہتے ہیں، بھارت کے آرمی چیف نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان سے بدلہ لیاجائے، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم اگلی کارروائی کی تفصیلات نہیں بتا سکتے، انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائز ہوتا ہے، پاکستان وہی کر رہا ہے جو کرتا آیا ہے، بھارتی جنرل نے کہا کہ مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا کہ پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرنا انڈین حکومت کا درست فیصلہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اپنے بیان میں بھارتی حکومت کا مذاکرات نہ کرنے کو درست فیصلہ قرار دیا۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرنا ہماری سرکار کا فیصلہ درست ہے کیونکہ مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…