اتوار‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2026 

پورا بھارت پاکستان کے خطرناک ترین میزائلوں کی زد میں آ گیا، اگر جنگ ہوئی تو پھر دشمن کا کیا حال ہو گا، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 23  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پورا بھارت پاکستان کے خطرناک ترین میزائلوں کی زد میں ہے، یہ بات معروف اینکر فیصل کریم نے کہی، انہوں نے کہا کہ بھارت نے دھمکی تو دے دی مگر اسے یاد دلاتے چلیں کہ پاکستان پلیٹ میں رکھا حلوہ نہیں ہے جسے آسانی سے چٹ کرلیا جائے، پاکستان ایک بڑی ایٹمی قوت ہے،

انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام شہر پاکستان کے نشانے پر ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے پہلے وزرائے خارجہ کی ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا اور بعد میں ان کے آرمی چیف نے پاکستان کے بارے میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جواب دینے کا وقت آ گیا ہے، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو درد محسوس کرانا چاہتے ہیں، بھارت کے آرمی چیف نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان سے بدلہ لیاجائے، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم اگلی کارروائی کی تفصیلات نہیں بتا سکتے، انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائز ہوتا ہے، پاکستان وہی کر رہا ہے جو کرتا آیا ہے، بھارتی جنرل نے کہا کہ مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا کہ پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا، دوسری جانب پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر شدید ترین ردعمل بھی سامنے آیا، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فوج کوانتباہ کیا ہے کہ پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے،انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان سے جنگ سے متعلق بیان نامناسب ہے انہوں نے انتباہ کیا کہ بھارت داخلی دباؤ میں آکر کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس کا ان کوخود ہی نقصان اٹھانا پڑے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے،ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں لیکن بھرپور جواب دیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر شدیدردعمل کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان

کودہشتگردی کا شکار بنایا گیا اورپاکستان کامیابی کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن بھارتی فوج کوچاہیے کہ اپنے اندرونی معاملات کوہمارے کندھوں پررکھ کرنہ چلائیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں آزادی کی تحریکوں روک نہیں سکتا اس لئے اس قسم کے بیانات دیئے جارہے ہیں،بھارتی فوج پرکرپشن کے چارجز ہیں اوربھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے ان واقعات سے توجہ ہٹانے کے لئے یہ سب کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…