اسلام آباد(آئی این پی ) سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیرمیں
ناکامی پرجھنجلاہٹ کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام کی آواز دبائی نہیں جاسکتی۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن مل کرہرخطرے کا مقابلہ کریں گے، پاکستانی ایک مضبوط اورخدارقوم ہیں۔