اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

ٹیریان وائٹ سکینڈل وزیراعظم عمران خان کو بھاری پڑ گیا، کاؤنٹ ڈاؤن شروع، وزارت عظمیٰ کی کرسی داؤ پر لگ گئی،فیصلے کی گھڑی

datetime 22  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی )چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست کی سماعت پیر کو کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت پیر کو کر ے گا۔ بنچ کی سربراہی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کرینگے جبکہ دیگر اراکین میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے 2017 میں عمران خان کو اخلاقی جرائم

پر نااہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ،وہ آرٹیکل 63،62 کے تحت رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کو نااہل قراردیا جائے۔ واضح رہے کہ عمران خان پر سیتا وائٹ سے ایک بیٹی ٹیریان وائٹ ہونے کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں جبکہ ٹیریان وائٹ اکثر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان اور ان کے بیٹوں کے ہمراہ بھی دیکھی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…