منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب نے پاکستان کیلئے شاندار اعلان کر دیا، سی پیک میں تیسرے پارٹنر کے طور پر شمولیت ،کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا؟ ایسی خبر آگئی کہ جان کر شریفوں کے ہاتھوں سے طوطے اڑ جائینگے

datetime 20  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب سی پیک میں تیسرا پارٹنر ہو گا، پاکستان نے بڑا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان اور چین کے بعد سی پیک میں بطور تیسرے پارٹنر کے شامل ہو گیا ہے ۔ سعودی عرب منصوبے میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا ۔

سعودی عرب نےیقین دلایا سعودی عرب پاکستان کےساتھ کھڑاہے،وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی پاکستان سعودی عرب کےساتھ ہے اور سعودی عرب کو سی پیک کا پارٹنر بننے کی دعوت دی گئی تھی جو انہیں قبول کر لی اس طرح سعودی عرب سی پیک میں تیسرا پارٹنر ہو گا اور سی پیک منصوبوں میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں سعودی عرب سے ڈیل ہوگئی ہے انہیں کچھ پتہ ہی نہیں ،نہ تو ڈیل ہو گی اور نہ ہی ڈھیل ہو گی ،میاں صاحب کا جیل میں آنا جانا لگا رہے گا ،سزا معطل ہو ئی ہے باعزت بری نہیں ہوئے ۔ان کا مزید کہناتھا کہ حسن نواز ،حسین نواز ااور اسحاق ڈار کو باہر رہنے نہیں دیا جائے گا جبکہ صاحب کوآخراڈیالہ ہی جانا ہے ،شریف خاندان سے پاکستان تحریک انصاف یا عمران خان کی ذاتی لڑائی نہیں ہے ملک میں عدالتیں آزاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالاجانا ضروری تھا،اگر کل شام کو رہائی کے بعد وہ لندن چلے جاتے توہم کہاں ڈھونڈتے پھرتے اور نواز شریف اتنے اہم نہیں ہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے بات کرے ،نوازشریف کی رہائی کے لئے کسی ملک نے نہیں کہا،سوال یہ ہے چھوٹے چور کے لئے علیحدہ اور بڑے چور کے لئے علیحدہ نظام ہے،اسے تبدیل کرنا پڑیگا،اصل بات لوگوں کا لوٹا ہوا پیسا واپس لانا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اورمریم نوازکوپاکستان سے باہر نہیں جانے دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دنوں برطانیہ اورپاکستان میں معاہدہ ہواہے،اہم بات یہ ہے کہ نواز شریف جوخزانہ لوٹ کرلےکرگئے وہ واپس لایاجائے۔فواد چودھری نے کہا کہ کہ سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی گرمجوشی آئی ہے اور سعودی عرب کے راستے بہت بڑی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی ، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں سعودی وزیرخزانہ ،توانائی کاوفد پاکستان آئے گا

جبکہ سعودی عرب کے بزنس ہیڈزبھی پاکستان آئیں گے ۔اس موقع پر وزیراطلاعات فوادچودھری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں روضہ رسول ﷺکی زیارت کی سعادت ملی جبکہ تہجد کے وقت خانہ کعبہ کی زیارت نصیب ہوئی اوروزیراعظم اوران کے وفد کے نصیب میں یہ سعادت لکھی تھی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عوام نے بھی وزیراعظم عمران خان کااستقبال کیا جبکہ جدہ شہر کوپاکستانی پرچموں سے سجایاگیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…