اتوار‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2026 

کسی کو بھی سعودی عرب پر حملہ کر نے کی اجازت نہیں دینگے ،پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا ،وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2018 |

ریاض /مکہ مکرمہ (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا اور حمایت جاری رکھے گا ٗ سعودی عرب نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ٗ کسی کو بھی سعودی عرب پر حملہ کر نے کی اجازت نہیں دینگے ۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیرملکی دورے کے دوران اعلیٰ سعودی حکام اوراسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح اورصدرسعودی انوسٹمنٹ فنڈ اوردیگرسے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیرخزانہ اسد عمر، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد، سیکرٹری خارجہ اورسعودی عرب میں پاکستان کے سفیرخان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اوراقتصادی تعلقات کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رابطے مزید بہترکرنے پربھی غورکیا گیا۔ملاقات کے دوران سعودی وزیرنے وزیراعظم سے خانہ کعبہ کے اندرجانے کے تجربے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ ہمارا پہلا اوربہترین دورہ ہے۔وزیر اعظم عمران خان سے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور پاکستانی سفیرہشام بن صدیق موجود تھے۔ اس موقع پرباہمی دلچسپی کے امور اورمسلم امہ کو درپیش چیلنجزپرگفتگو کی گئی۔بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد حسین ،مشیرتجارت عبد رزاق داؤد اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کی سعودی فرمانروا کے محل میں آمد کے موقع پر ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں پیش کی گئیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا سعودی وفد سے تعارف کرایا گیا۔ شاہ سلمان کا تعارف پاکستانی وفد کے اراکین سے کروایا گیا۔اس سے قبل دورہ سعودی عرب پر گئے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات عمرہ ادا کیا ٗان کی آمد پر خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولاگیاجہاں وزیراعظم نے نوافل ادا کیے اور ملک کی خوش حالی کے لیے دعائیں کیں۔ جدہ سے مدینہ پہنچنے پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا

جبکہ پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر ننگے پاؤں قدم رکھا تھا، روضہ رسول ؐ پر حاضری دی اور وہاں نماز مغرب اور نوافل ادا کیے تھے۔اپنے دورے کے دور ان وزیر اعظم عمران خان نے ایک سعودی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں کہاکہ سعودی عرب نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ پاکستان کی مدد کی اور ساتھ دیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی کے ساتھ کھڑا رہے گا اور حمایت جاری رکھے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو بھی سعودی عرب پر حملہ کر نے کی اجازت نہیں دینگے ۔ وزیر اعظم عمران خان کا مکمل انٹرویو (آج)جمعرات کو شائع ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…