منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’بھاشا ڈیم نہیں بننے دینگے‘‘ ،بھارت پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کر گیا ،غدار پاکستانیوں کیساتھ ملکر ایسا قدم اٹھا لیاکہ آپ کو بھی شدید غصہ آئیگا

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) سیاست کا میدان ہو یا کرکٹ کا میدان ، بھارت پاکستان کے لیے ہمیشہ ہی اپنی روایتی ہٹ دھرمی دکھاتا ہے۔ حال ہی میں پاکستان نے ملک بھر میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے ڈیمز تعمیر کرنے کا اعلان کیا اور اس اعلان نے بھارت کی نیندیں حرام کر دیں ۔ بھارت نے پاکستان دشمنی میں تمام حدیں عبور کرتے ہوئے بھاشا ڈیم کی تعمیر کے خلاف یو این او میں درخواست دینے کی تیاریاں کر لی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے یو این او میں بھاشا ڈیم کی تعمیر کیخلاف جو درخواست دینے کی تیاریاں کر لی ہیں،اس درخواست میں یہ موقف اختیار کیا جائیگا کہ ڈیم کے متاثرین نے بھارت سے رابطہ کیا کہ اس ڈیم کے بننے سے ان کو نقصان ہو گا ا س لیے اس ڈیم کو رکوانے میں ہماری مدد کی جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق بھاشا ڈیم کے خلاف یو این او میں درخواست دینے کے حوالے سے بھارت کا ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے۔پاکستان کے اندر کن کن قوتوں کی سپورٹ حاصل کرنی ہے ، کن کن سیاسی علاقائی جماعتوں کے وکررز اس ڈیم کے خلاف باہر نکلیں گے اور کس طریقہ سے اس کو متنازعہ بنایا جائیگا تا کہ یو این او میں جو قرارداد پیش کی جائے اس کو درست ثابت کیا جا سکے۔اس معاملے پر بھارت کی ٹیم نے سفارتی سطح پر بھی اس حوالے سے کام شروع کر رکھا ہے اورپاکستان مخالف ممالک کو اس پر اعتماد میں لے کر عالمی پریشر بنانے کا کام پر بھی عمل شروع کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈیمز کی مخالفت کرنے والے مختلف گروہ کو بھاری فنڈنگ بھی کی گئی ہے اور سنگاپور کے اندر اس حوالے سے ایک اجلاس بھی ہو چکا ہے جس میں پاکستان سے کچھ افراد کو بھی بلایا گیا تھا اور ان کو بھی بھاشا ڈیم کو متنازعہ بنانے کے حوالے سے ٹارگٹ دیا گیا ۔ بھاشا ڈیم میں آنے والا بہت سے رقبے کے حوالے سے بھی بہت سے افراد کو بھارت کی آشیر واد سے تیار کیا گیا ہے کہ وہ عالمی عدالت یو این میں خود بھی درخواستیں دیں اور ان تمام چیزوں کی پشت پر بھی بھارت کھڑا ہو گا۔

دوسری جانب پاکستان نے بھی سفارتی سطح پر اس سازش سے نمٹنے کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔ سیاسی مبصرین اور دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کبھی بھی پاکستان کو ترقی کرتے اور اپنے مسائل کو حل کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا، یہی وجہ ہے کہ بھارت اب اس طرح کے حربے آزمانا شروع ہو گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…