اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عام انتخابات میں کارکنوں کو اداروں کیخلاف نعرہ بازی پراکسانے والے ن لیگ کے رکن اسمبلی حامد حمیدایک اور سنگین غلطی کر بیٹھے

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(آن لائن)عام انتخابات میں کارکنوں کو اداروں کے خلاف نعرہ بازی پر اکسانے والے رکن اسمبلی ایک اور سنگین غلطی کر بیٹھے۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما چوہدری حامد حمید ضمانت منسوخ ہو جانے پر احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق 2018 کے انتخابات

مسلم لیگ (ن )پر خاصے بھاری رہے تھے۔ان انتخابات میں پہلی مرتبہ مسلم لیگ (ن )کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم (ن )لیگ اس شکست کو اپنی سیاسی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے اس کا سارا ملبہ عدلیہ اور اسٹیبلیشمنٹ پر ڈالا دیا۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ن )کی قیادت اور رہنما اکثر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی بھی کرتے نظر آتے تھے۔ایسا ہی ایک واقعہ سرگودھا میں پیش آیا تھا۔اس واقعے میں لیگی رہنما اور رکن اسمبلی حامد حمید اور انکے ساتھیوں نے کارکنان کو بھڑکا کر ان کو ملکی اداروں کیخلاف نعرے بازی پر مجبور کیا تھا۔جس پر بعد میں (ن )لیگی رہنما حامد حمید پر مقدمہ درج کر دیا گیا تاہم لیگی رہنما ذولفقار علی بھٹی نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی۔اس کیس کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج کی سماعت کی۔اس سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج نے چوہدری حامد حمید سمیت 240 کارکنوں میں سے 34 افراد کی درخواست ضمانت خارج کی،تاہم ایم این اے حامد حمید اور ان کے ساتھی اس ضمانت منسوخی کے بعد احاطہ عدالت سے گرفتار ہو گئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن )کے ہی ایک رہنما ذولفقار بھٹی اسی قسم کے کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد فرار ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…