اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی کراچی آمد،کب کس سے اور کہاں ملاقات کریں گے، مصروفیات کا شیڈول لیک ہوگیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آ ئی این پی)وزیرِ اعظم کی سیکورٹی میں بڑی خامی سامنے آ گئی، عمران خان کی شہرِ قائد میں آمد سے متعلق مصروفیات کا شیڈول لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم کی سیکورٹی میں بڑے نقص کا پتا چلا ہے، عمران خان کب کراچی کے لیے روانہ ہوں گے، کب لینڈ کریں گے،

سب شیڈول پہلے ہی لیک ہو گیا،شیڈول کے مطابق کراچی کے دورے کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان کب کس سے اور کہاں ملاقات کریں گے، یہ معلومات بھی لیک کر دی گئیں۔وزیرِ اعظم کے اجلاسوں سے متعلق معلومات بھی باہر آ گئیں، شیڈول لیک کرنے میں کون ملوث ہے اور اس کا مقصد کیا ہے، یہ سوالات اٹھنے لگے ہیں،واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کراچی کے ایک روزہ دورے پر ہیں، انھوں نے دورے کا آغاز مزارِ قائد پر حاضری سے کیا، وزیرِ اعظم پاکستان نے لیاقت علی خان اور فاطمہ جناح کے مزار پر بھی حاضری دی۔وزارتِ عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کا یہ کراچی کا پہلا دورہ ہے، انھوں نے وفاق کے تعاون سے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان سے متعلق الگ الگ اجلاسوں کی صدارت کی۔شیڈول کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے بھی وزیرِ اعظم سے اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں ملاقات کی، وفد نے دیگر مطالبات کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم عمران خان کو اپنے لاپتا کارکنوں کی فہرست بھی دی۔ وزیرِ اعظم کی سیکورٹی میں بڑی خامی سامنے آ گئی، عمران خان کی شہرِ قائد میں آمد سے متعلق مصروفیات کا شیڈول لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم کی سیکورٹی میں بڑے نقص کا پتا چلا ہے، عمران خان کب کراچی کے لیے روانہ ہوں گے، کب لینڈ کریں گے، سب شیڈول پہلے ہی لیک ہو گیا

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…