اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی،ہر طرف افراتفری،متعدد افراد زخمی،ہنگامی صورتحال نافذ

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی(سی پی پی)میانوالی کے نواح میں مسان ریلوے سٹیشن کے قریب خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 15 مسافر زخمی جبکہ ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی ہے۔ 2 روز قبل ہی میانوالی کیلئے چلائی جانے والی ریل کار بھی بند ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق میانوالی کے نواح میں مسان ریلوے سٹیشن کے قریب پشاور جانے والی خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اتر گئی ۔ حادثے میں ٹرین کا انجن اور 7 بوگیاں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 15 مسافر زخمی ہوگئے۔

ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے ٹریک بند ہوگیا اور پنڈی سیکشن پر ریل گاڑیوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی ہے جبکہ 2 روز قبل ہی میانوالی کیلئے چلائی جانے والی ریل کار بھی بند ہوگئی ہے۔مسان ریلوے سٹیشن کی طرف جانے کے لیے زمینی راستہ نہیں ہے جس کے باعث ریسکیو کے کام میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقے کا دوسرے علاقوں سے رابطہ قائم کرنے والا پل بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث ہیوی مشینری پہنچانے کے لیے کڑی تگ و دو کرنا پڑے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…