اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

بیگم کلثوم نواز کی وفات۔۔جیل میں قید نواز شریف اور مریم نوازکو بڑے سانحہ کی خبر کون دے گا؟حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئی ہیں اور شہباز شریف اور حسین نواز نے بیگم کلثوم نواز کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کو پاکستان لانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کئی ماہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں۔ گزشتہ رات حالت خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ گردوں کےڈائیلائسز بھی کئے جا رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق جیل میں قید نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بیگم کلثوم نواز کی موت کی تاحال اطلاع نہیں دی جا سکی جبکہ اس حوالے سے حکومتی سطح پر بھی تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی سطح پر نواز شریف اور مریم نواز کو بیگم کلثوم نواز کی موت کی اطلاع دینے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے شریف خاندان سے رابطہ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور شہباز شریف یا خاندان کا کوئی فرد دونوں کو بیگم کلثوم نواز کی وفات کی خبر دینے کیلئے اڈیالہ جیل جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…