ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

سی پیک منصوبے،عمران خان نے چینی وزیر خارجہ کو بڑی یقین دہانی کرادی ، سعودی وزیر اطلاعات ملے تو ان سے کیا بات چیت ہوئی؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد\ریاض\بیجنگ(آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات عوادبن صالح العود اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی ‘جس میں باہمی دلچسپی کے امور چین ‘پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)منصوبے پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اتوار کو وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔

جس میں پاک سعودیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا‘اس موقع پر سعودی وزیر نے ولی عہد کی جانب سے عمران خان کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکبادی پیغام پہنچایا ۔ملاقات میں وزیر خارہ شاہ محمود قریشی ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی شریک تھے۔سعودی وزیر اطلاعات سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب سے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں،پاکستان اور سعودیہ عرب مضبوط رشتے میں جڑے ہوئے ہیں‘سعودیہ عرب کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی وزیر اطلاعات عود صالح العود اور دیگر پر مشتمل وفد 7 ستمبر کو پاکستان پہنچا تھا۔بعدازاں وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے بھی ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی اور پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔چینی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ چین کی دعوت دی ،جسکو انہوں نے قبول کر لیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری،چین پاکستان کا بہت بااعتماد دوست ہے،وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سی پیک سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا،سی پیک سے دونوں ممالک میں روزگار کے متعدد مواقع پیدا ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…