اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

نومنتخب صدر عارف علوی کی تقریب حلف برداری ،کون کون شریک ہوگا؟ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے حیرت انگیز فیصلہ کرلیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی کی تقریب حلف برداری کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی شرکت کے امکانات بھی کم ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی اتوار کو ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار ان سے حلف لیں گے ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان ، مسلح افواج کے سربراہان ، وفاقی وزراء ، غیر ملکی سفارتکار اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔ ایوان صدر سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت کو بھی شرکت کے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نئے صدر کی تقریب حلف برداری کا احتجاجاً بائیکاٹ کرے گی ۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق تقریب میں شریک نہیں ہوں گے ، اسی طرح پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،خورشید شاہ اور شیری رحمان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم پیپلزپارٹی کے وفد کی بھی نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے امکانات کم ہیں اور ایوان صدر کے پروٹوکول حکام نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے جب رابطے قائم کئے تو انہوں نے اپنی شرکت اور عدم شرکت کے حوالے سے واضح جواب نہیں دیا ۔  پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی کی تقریب حلف برداری کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی شرکت کے امکانات بھی کم ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی اتوار کو ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار ان سے حلف لیں گے ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان ، مسلح افواج کے سربراہان ، وفاقی وزراء ، غیر ملکی سفارتکار اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…