اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

امریکی وزیر خارجہ بھارت میں موجود لیکن چینی وزیر خارجہ نے پاکستان پہنچ کر عمران خان کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پوری دنیا ہاتھ ملتی رہ گئی،شاندار اعلان کردیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (سی پی پی)چینی وزیرخار جہ وانگ ژی نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کو دورہ چین کی دعوت دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزیرخارجہ گزشتہ روز پاکستان کے تین روزہ دورے پر پہنچے تھے جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ چین کی دعوت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوبطورگیسٹ آف آنرچین میں ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپوبلانا چاہتے ہیں۔

دریں اثنا ء پاکستان اور چین نے اسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ہفتہ کو دفتر خارجہ کا دورہ کیا، جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر دونوں وزرا خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ون آن ون ملاقات کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوا۔پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ ژی کر رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق مذاکرات میں چین نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے حمایت کا اظہار کیا اورمذاکرات میں پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبے، ثقافتی تعاون اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبہ نئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سی پیک حکومت کی اولین ترجیح اور پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے اہم ہے۔واضح رہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی گزشتہ روز تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔نئی حکومت کے قیام کے بعد چینی قیادت کا یہ پہلا اعلی سطح کا دورہ پاکستان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی طرف سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے لئے تعاون پر اتفاق کیاکیا گیا۔سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور خصوصی اکنامک زون جلد مکمل کرنے پر بھی بات کی گئی اور علاقائی صورتحال خاص طور پر افغانستان بھی ان مذاکرات کا اہم موضوع رہا، دو طرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی،بھارت اور امریکہ کے درمیان “ٹو پلس ٹو” مذاکرات کے نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد یہ کسی بھی چینی اعلیٰ شخصیت کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…