پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

سعودی عرب نے عمران خان کو بڑا سرپرائز دیدیا ،ایسا شاندار اعلان کہ پاکستانیوں کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں رہے گی

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی نائب وزیر برائے کامرس عبدالرحمن الزابی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرینگے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی سفیر کی رہائش گاہ پر پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران کیا۔سعودی نائب وزیر برائے کامرس عبدالرحمن نے اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کے کامرس کے وزیر عبد الرزاق داؤد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔اس سے قبل سعودی عرب کے سفیر نواف سعید الماکی نے بتایا کہ دونوں وفود کی ملاقات بہت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔سعودی عرب برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کئے جائیں اس سلسلے میں سعودی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان میں تاجروں کے وفد کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔ سعودی عرب نے پاکستان میں قائم ہونے والی نئی حکومت کے ساتھ ملکر تعلقات کے فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی سرمایہ کار پیٹرو کیمیکل اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ انکا یہ دورہ کامیاب رہے گااور بہت جلد پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ پاکستان کے کامرس کے وزیر عبد الرزاق داؤد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی وزیر اور سرمایہ کاروں کے وفد کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے امید ہے جلد سعودی عرب پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرینگے۔سعودی نائب وزیر برائے کامرس عبدالرحمن نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے پرائیوٹ سرمایہ کاری کی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ سعودی عرب ہائیڈرو کیمیکل،فوڈ، زراعت اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ سعودی عرب کی جانب سے بہت بڑی سرمایہ کاری کی نوید دی گئی ہے۔ دونوں جانب سے تجارتی تعلقات کے فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…