اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

عارف علوی کی کامیابی پر شیلڈ آصف زرداری کو ملے گی‘صورتحال پر ن لیگ رنجیدہ

datetime 3  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور (ا ین این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کی کامیابی پر شیلڈ آصف علی زرداری کو ملے گی ،پیپلز پارٹی نے مشاورت کیے بغیر اعتزاز احسن کا نام دیا ،انتخابی دھاندلی کو بے نقاب کرنے کا ایک موقع تھا جس کو خراب کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ملک محمد احمد خان نے صدارتی انتخاب

کے سلسلے میں ووٹ ڈالنے کے لئے پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو معلوم تھا کہ وہ ایک متنازع شخص کو امیدوار بنارہے ہیں۔صدارتی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کی کامیابی کے ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کے ووٹ زیادہ ہیں لہٰذا وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار آپ کا ہوگا۔انتخابی دھاندلی کو بے نقاب کرنے کا ایک موقع تھا، جس کو خراب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی (ن) لیگ کی فرینڈلی اپوزیشن ہے، آج پیپلز پارٹی فرینڈلی اپوزیشن بن گئی ہے، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے ڈانڈے نجانے کہاں کہاں جاکے ملتے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عارف علوی بھلے آدمی ہیں ان کی قدر کرتا ہوں، لیکن آصف علی زرداری کا رویہ ناقابل فہم ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی پر شیلڈ زرداری صاحب کو ملے گی۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اپوزیشن کسی معاملے پر اکھٹی ہوسکتی ہے یہ ضرور ی نہیں کہ ہر چیز پر ہی متفق ہو،پیپلز پارٹی نے اعتماد میں لئے بغیر ااعتزاز احسن کا نام بطور صدر دیا،ہمارے اعزاز احسن کے حوالے سے کچھ تحفظات تھے جو دور نہیں کیے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے چند دنوں میں حکومتی کارکردگی سب کے سامنے ہے، حکومت کی جانب سے پنجاب پولیس کو سیاسی تاثر سے پاک کرنے کے دعوے پاکپتن معاملے کے بعد سب کے سامنے آگئے ہیں ، جس پر چیف جسٹس صاحب کو از خود نوٹس لینا پڑا ،عمران کان کی جانب سے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کے دعوے سیاسی تھے،دیکھتیں ہیں کہ وہ 100دن میں کیا کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…