اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان سے متعلق 22 سال قبل کی گئی پیش گوئیاں سامنے آگئیں۔ 1996 میں پیر پنجر کی جانب سے کی گئی پیشنگوئیاں نوائے وقت میں شائع ہوئیں ۔جن کے مطابق عمران خان پاکستان کے ہنگامی سربراہ کے طور پر ابھریں گے۔ایک انقلاب کے بعد پاکستانی کو مثالی ملک کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ایک اہم اسلامی بلاک بنے گا اور عمران خان اس کی قیادت کریں گے۔عمران خان متعدد اسلامی ممالک کے سربراہان جن کے نام کے آخر میں ن آتا ہے انکو ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے۔پیر پنجر نے یہ بھی پیش گوئی کی
تھی کہ عمران خان وزیراعظم بن کر مسئلہ کشمیر حل کریں گے، دہلی پر پاکستانی پرچم لہرائے گا۔ان پیشنگوئیوں کے مطابق قبائلی عوام تیزی سے عمران خان کے ساتھ ملتے جائیں گے،یہ پیش گوئی سچ بھی ثابت ہو چکی ہےاور خیبر پختونخواہ میں انکی مسلسل دوسری بار حکومت اس بات کی دلیل ہے۔عمران خان کی قیادت میں سیاسی خاندانوں کی سیاست کا اختتام ہوگا۔ملکی دولت لوٹنے والے افسران اور سیاستدان احتساب سے گزریں گے۔ شیخ رشید اور دیگر نامور شخصیات پی ٹی آئی کا حصہ بن جائیں گے ،جو سچ ثابت ہو چکا ہے۔