جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان نے قادیانی شخص کا اہم عہدے پر تقرر کردیا،یہ کون ہے اور پاکستان کیخلاف کیا کچھ کرتا رہا؟ معروف صحافی نے بڑا الزام عائد کردیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،اے این این ) وزیراعظم عمران خان نے اہم عہدے پر قادیانی شخص کا تقرر کردیا ۔معروف صحافی نے الزام عائد کردیا۔ٹوئٹر پر صحافی رضوان رضی نے پیغام دیا کہ وزیراعظم  عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کرتے ہوئے اس میں  پرسٹن یونیورسٹی لندن کے عاطف ایم میاں کا بھی تقرر کیا ہے۔موصوف قادیانی ہیں اور پاکستان کے خلاف مختلف مہموں کا حصہ رہے ہیں۔

فیصلے پرنظرثانی کرکے اقلیتوں کو کسی اور طور نمائندگی بھی دی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عاطف میاں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ایم آئی ٹی کیمبرج کے فاضل ہیں۔ ریاضیات اور کمپیوٹر سائنس میں تعلیم پائی ہے۔ معاشیات میں پی ایچ ڈی کی سند رکھتے ہیں۔ شکاگو یونیورسٹی اور کیلیفورنیا یونیورسٹی میں تدریس کرچکے ہیں۔ نیو جرسی کی پرنسٹن یونیورسٹی میں تدریسی و تحقیقی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سنہ 2001میں انہوں نے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی اور 2014 میں آئی ایم ایف نے دنیا کے پچیس کم عمر ترین ماہرین معاشیات میں ان کا نام شامل کیا۔ آپ “House of Debt” نامی کتاب کے مصنف بھی ہیں۔ فنانشل  ٹائمز نے اس کتاب کو اپنے موضوع پر سال کی سب سے بہترین کتاب قرار دیا۔ یونیورسٹی آف شکاگو پریس سے اس کتاب نے بہترین کتاب کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ڈاکٹر عاطف میاں کا یہ تعارف عمران خان صاحب تک معروف برطانوی میگزین “دی اکنامک مسٹ” کے ذریعے پہنچا ہے۔یاد رہے کہ  وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روزاکانومک ایڈوائزری کونسل(معاشی مشاورتی کونسل ) قائم کی تھی، 18 رکنی ٹیم کے گیارہ ممبران کا تعلق نجی شعبے سے ہے جبکہ 7سرکاری ہیں ۔محکمہ خزانہ کے معاشی اصلاحات یونٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اکنامک ایڈوائزری کونسل میں وزیر خزانہ، وزیر پلاننگ، پلاننگ کمیشن کے نائب چیئرمین، گورنر اسٹیٹ بینک۔

مشیر اداریاتی اصلاحات۔ مشیر تجارت اور سیکریٹری فنانس ڈویژن کو شامل کیا گیا ہے۔نجی شعبے سے شامل کئے گئے اراکین میں آئی بی اے کے ڈاکٹر فرخ اقبال، ڈاکٹر اشفاق حسن، ڈاکٹر اعجاز نبی، ڈاکٹر عابد سلہیری، ڈاکٹر اسد زمان، ڈاکٹر نوید حامد، سلیم رضا، ثاقب شیرانی، ڈاکٹر عاطف میاں، ڈاکٹر عاصم اعجاز خواجہ اور ڈاکٹر عمران رسول شامل ہیں۔کونسل میں پانچ غیر ملکی ماہرین کو بھی شامل کیا گیا جن کا تعلق امریکہ اور برطانیہ سے ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…