جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں!کس عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو حفاظتی ضمانت دی؟چیف جسٹس سخت برہم،بڑا حکم جاری کردیا

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یواین پی)جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ایف آئی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا تے ہوئے معاملہ کی مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کردی۔منگل کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی،اس موقع پرڈی جی ایف آئی اے ،اعتزاز احسن ،اومنی کے سربراہ امجد مجید کے وکیل اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے رپورٹ پیش کی توچیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ حسین لوائی کہاں ہیں؟ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ حسین لوائی جوڈیشل ریمانڈپرہیں، آصف زرداری،فریال تالپورنے ضمانت قبل ازگرفتاری لے رکھی ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آصف زرداری کی ضمانت کب تک ہے،ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ آصف زرداری 3 ستمبر تک حفاظتی ضمانت پرہیں جبکہ فریال تالپور کو ٹرائل کورٹ نے حفاظتی ضمانت دے رکھی ہے۔ عبدالغنی مجید کے وکیل شاہد حامد ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرے موکل کی کی زندگی کوخطرہ ہے،عبدالغنی مجیدکووکیل سے ملنے کی اجازت دی جائے،عدالت نے شاہدحامد کے ملنے کی درخواست مستردکردی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جوبیماری لکھی وہ اتنی بڑی نہیں ہے ،بڑاآدمی بیمارہوتومصیبت پڑجاتی ہے،وکیل سے ملنے کی کوئی ضرورت نہیں،علاج کرایاجائے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ پائلز کی بیماری ہونامعمول کی بات ہے،حسین لوائی کی کیا صورتحال ہے۔اس دوران اعتزازاحسن اوردیگروکلاکی جانب سے التواکی درخواست کی گئی تو چیف جسٹس نے کہاکہ اعتزاز احسن کے التوا کی حد تک درخواست پر کیس کو ملتوی کردیں گے لیکن اس کیس میں دیگر ایشوز بھی ہیں ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عدالت نے آج مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا جائزہ لینا ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ بالکل جے آئی ٹی کی تشکیل کے معاملے کو دیکھنا ہے کیونکہ معاملے کو لمبے عرصے تک چھوڑ نہیں سکتے۔

ایف آئی اے نے معاملے پر دو لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا ایف آئی اے نے انور مجید اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کیا ہے۔عبدالغنی مجید کے وکیل شاہد حامد نے کہاکہ میرے موکلان کو وکیل سے بھی نہیں ملنے دیاجارہا چیف جسٹس نے کہاکہ وکیل کا ملنے سے کیا تعلق ہے۔رپورٹ میں بیماری اتنی شدید نہیں ہے بڑا آدمی بیمار ہو تو مصیبت پڑ جاتی ہے عبدالغنی مجید کو علاج معالجے کی مکمل سہولت ملنی چاہیے لیکن بواسیر ہونا معمول کی بات ہے ۔

چیف جسٹس نے کہاکہ وکیل ملاقات کی باضابطہ درخواست دے تو غور کریں گے۔اس دوران وکیل اومنی گروپ کا کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے سے جواب تیار کیا تھاقومی ائیرلائن پی آئی اے سے اسلام آباد آیا لیکن سامان لاہور پہنچا دیا گیا چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ اعتزاز احسن کب تک رخصت پر ہیں تو معاون وکیل نے بتایاکہ اعتزاز احسن صدارتی الیکشن میں مصروف ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ مقدمے کو 5 ستمبر تک ملتوی کردیتے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 5 ستمبرتک ملتوی کردی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 5 ستمبر کے بعد روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…