اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

پاک فوج کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ناکام!وزیرستان میں جاں بحق نوجوان کا والد ساری حقیقت سامنے لے آیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھی ردعمل جاری

datetime 27  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرستان میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ہلاکت کے نام پر ملکی اداروں کے خلاف سازش کی ایک اور کوشش ناکام ۔ پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کے خلاف چلائی جانے والی مہم سے جاں بحق نوجوان کے والد نے پردہ اٹھاتےہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ اس ویڈیو پیغام میں جاں بحق ہونے والے نوجوان  کے والد نے ہاتھ میں اپنے بیٹے مسعود خان کی تصویر پکڑے بتایا

کہ یہ میرا بیٹا مسعود خان ہے۔اس کی موٹر سائیکل کا رکشے کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہوا۔ یہ اس وقت موٹر سائیکل پر میرے پوتے کے ساتھ سوار تھا۔ ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں میرا بیٹا مسعود خان موقع پر وفات پا گیا۔ میرے پوتے کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور وہ پشاور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔انہوں نے کہا کہ رکشے والا ہمارے گاؤں کا رہنے والا ہے۔ پولیس اس حادثے کی ایف آئی آر کاٹ چکی ہے۔ سکیورٹی فورسز کو بدنام کرنے اور اس حادثے کا فائدہ اٹھانے کے لیے کچھ لوگ سرگرم ہیں۔حادثے میں رکشے اور ڈرائیور کی حالت اور حادثے کی تمام تر ویڈیو موجود ہیں۔ مسعود خان کے والد نےکہا کہ ہمارا دل دکھانے اور اس حادثے سے فائدہ اٹھانے والی تنظیموں سے گزارش ہے کہ نہ وہ ہمیں بدنام کریں ، نہ ہی خدارا فوج کو بدنام کریں اور نہ کسی اور کو۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ پاکستان کو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ خدا کے لیے ایسی تنظیم اپنا مقصد کہیں اور جا کر پورا کرے اور ہمیں چھوڑ دے۔مسعود خان کے والد کی اس ویڈیو پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا اور کہا کہ آرمی کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہئیے۔ ایسی قوتوں کو صدمے میں ہونے کے باوجود مسعود خان کے بہادر والد نے بے نقاب کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…