ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان سے تین اہم سینیٹرزکی ملاقات، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا،صدارتی انتخاب میں اتحادیوں کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان سے فاٹا کے تین سینیٹرز نے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک میں انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان سے فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اورنگزیب خان، سینیٹر سجاد طورو، سینیٹر محمد خان اور سابق رکن اسمبلی ناصر خان اور مرزا محمد ایوب نے ملاقات کی۔

اس موقع پر تمام رہنماؤں نے وزیراعظم کے ویژن پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینیٹر حاجی فدا بھی اس موقع پر موجود تھے۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان نے کی۔ اجلاس کے دور ان صدارتی انتخاب کے حوالے سے سوچ بچاراور جامع حکمت عملی وضع کرنے پر غورکیا گیا اجلاس کے دور ان صدارتی انتخاب میں بھرپور مقابلہ کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی گورنر بلوچستان ہوں گے ٗڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی کو وزیر اعظم پاکستان نے نامزد کیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے ٗپارلیمانی بورڈ ضمنی انتخاب سے متعلق تشکیل دیا گیا ہے ،ضمنی انتخاب کیلئے پرانی درخواستوں پر ہی ٹکٹ دئیے جائیں گے،ضمنی انتخاب کیلئے درخواستیں نہ مانگنے کا فیصلہ کیاگیا ہے.فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے کابینہ سے متعلق فیصلے تاریخی ہیں،گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں تاریخی نوعیت کے اقدامات کیے گئے، قومی خزانے کی حفاظت اوروسائل پیداکرنا حکومتی پالیسی ہے،ہم پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان کے تمام وسائل پاکستان پر ہی خرچ ہوں ہم نے اسی لئے اپنے خرچے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عارف علوی کو صدر کیلئے امیدوار نامزد کیا،ہم باآسانی صدارتی انتخاب کیلئے نمبرحاصل کرلیں گے، صدارتی انتخاب میں ہم نمبرگیم کراس کریں گے،صدارتی انتخاب میں ہمیں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں،ایم کیو ایم ،ق لیگ،جی ڈی اے سمیت اتحادیوں کا ساتھ ہمیں مکمل حاصل ہے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کو بلوچستان اسمبلی سے پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کو کامیاب کر وانے کا اہم ٹاسک دے دیا،

ذرائع کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان سے پا کستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے سردار یار محمد رند کوصدر مملکت کے انتخاب میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کو بلوچستان اسمبلی سے کامیاب کروانے کی اہم ذمہ داری سونپ دی ،انہوں نے سردار یار محمد رند کو اراکین صوبائی اسمبلی سے رابطے تیز کرنے اور عمران خان کا پیغام پہنچانے کا بھی کہا،سردار یار محمد رند نے ڈاکٹر عارف علوی کو کامیاب کروانے کے کے لئے ہر ممکن کوشش کر نے کی یقین دہانی کروائی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…