ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

نئے پاکستانی وزیراعظم کی حلف برداری ،بھارتی صحافیوں نے پاکستان پہنچنے کیلئے سرتوڑ کوششیں شروع کردیں،حیرت انگیز صورتحال

datetime 13  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی) بھارتی ٹی وی چینل زی ٹی وی کی ٹیم نے پاک فوج کو بدنام کرنے کی غرض سے پاکستان آنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد نئے پاکستانی وزیراعظم کی حلف برداری کے نام پر ویزوں کے حصول کیلئے اپنے سابق ملازم یوسف بیگ مرزا کو متحرک کر دیا ، سابق ایم ڈی پی ٹی وی زی ٹی وی سمیت دیگر بھارتی اداروں کے صحافیوں کو ویزے دلانے کیلئے سرگرم ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق یوسف بیگ مرزا نے 22 جنوری 1998 ء کو پی ٹی وی جائن کیا ، اس سے قبل وہ بھارتی ٹی وی زی انٹر نیشنل میں خدمات سرانجام دیتے رہے ، انکی طرف سے فراہم کردہ سی وی کے مطابق انہوں نے زی ٹی وی میں جنرل مینجر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدوں پر کام کیا۔ انہوں نے اپنی تعلیمی قابلیت لندن سے ایم بی اے بتائی تاہم انہوں نے کسی ادارے کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی انہوں نے ریکارڈ کیلئے تعلیمی سرٹیفیکیٹس یا ڈگریز فراہم کیں ۔ پی ٹی وی کی ملازمت اختیار کرنے کے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ کے دوران انہوں نے اس وقت کے وزیر سے میڈیا سے متعلق اخراجات کیلئے سیکرٹ فنڈز حاصل کرنا شروع کر دیئے حالانکہ وہ ایم ڈی پی ٹی وی کی حیثیت سے ایسی کسی سرگرمی کے مجاز نہیں تھے ۔ وہ صوابدیدی فنڈ کے نام پر بھی بھاری رقوم وصول کرتے رہے ۔ اس وقت کے چیئرمین پی ٹی وی پرویز رشید بھی سیکرٹ فنڈ کی رقوم وصول کرتے رہے ۔ جولائی 1999 ء میں ایک برطانوی اخبار میں پاک فوج کیخلاف ایک اشتہار شائع ہوا دلچسپ امر یہ ہے کہ مذکورہ اشتہار کی اشاعت سے قبل یوسف بیگ مرزا ادارے کی اسائنمنٹ کے نام پر برطانیہ گئے ۔ مذکورہ اسائنمنٹ کی نوعیت اب تک ایک راز ہے ۔ بعدازاں مذکورہ اشتہار کا کس طرح سے جواب دیاجائے کے موضوع پر ہونیوالے ایک مباحثے کے دوران یوسف بیگ مرزا نے میڈیا اداروں کے سربراہوں کے سامنے یہ موقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ دو ممالک کی افواج سے متعلق ہے اور اس فورم کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

یوسف بیگ مرزا نے پی ٹی وی چھوڑنے کے بعد ایک نجی چینل جائن کیا جہاں اطلاعات کے مطابق ان کی ذمہ داریاں بھارت اور بھارتی تعلیمات کافروغ تھا۔ مذکورہ ذمہ داریوں کے حوالے سے اب تک واضح طور پر کچھ سامنے نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق زی ٹی وی کی ٹیم نے پاک فوج کو بدنام کرنے کیلئے چھپ چھپا کر پاکستان آنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد انہوں نے اپنے سابق ملازم یوسف بیگ مرزاکو ایک بار پھر متحرک کر دیا ہے تاکہ پاکستان کے نئے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کی کوریج کے نام پر پاکستان کے ویزے حاصل کئے جا سکیں ۔ذرائع کے مطابق یوسف بیگ مرزا زی ٹی وی اور دیگر اداروں کے بھارتی صحافیوں کو ویزا دلانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں ۔ ذرائع کے مطابق 9 سال تک ایم ڈی پی ٹی وی رہنے والے یوسف بیگ مرزا کئی مالیاتی اور اخلاقی سیکنڈلزمیں ملوث رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…