جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسے کہتے ہیں حقیقی تبدیلی۔۔۔پی ٹی آئی کی حکومت میں 60سال سے زائد عمر کے افراد کی موجیں۔۔ریلوے ،میٹرو،پنشن وصولی سے متعلق شاندار فیصلہ

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے  تمام 60 سال سے زائد عمر کے افراد  کے لیے ملک بھر میں ریلوے،اسلام آباد،لاہور،،پنڈی،ملتان میٹرو میں مفت سفر کی سہولت دینے کی تجویز پیش کردی ۔انہوں نے یہ تمام تجاویز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں دیں۔

نعیم الحق کا ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ تمام پنشنرز کو پنشن ان کے گھر یا ان کے بینک اکاؤنٹ میں ملنی چاہئیے۔بجائے اس کہ وہ بینکوں میں لمبی قطاریں لگا کر پینشن وصول کریں۔واضح رہے اس سے پہلے نعیم الحق نے کہا تھا کہ  تحریک انصاف کی قیادت پولیس اسٹیشنز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔ عمران خان حلف اٹھانے کے فوری بعد تھانوں میں شہریوں پر ہونے والے تشدد کو بند کرنے کے احکامات جاری کرسکتے ہیں۔نعیم الحق نے کہا کہ پولیس اسٹیشنز اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سےشہریوں پر تشدد کرنے پر پابندی ہونی چاہیے، یہ غیر اسلامی اور غیر آئینی ہے، اس سے زیادہ تر غریب لوگ متاثر ہوتے ہیں، تحریک انصاف تھانوں میں شہریوں پر ہر طرح کا تشدد ختم کرے گی اور صحیح سمت میں تمام اقدمات اٹھائے گی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں بھی اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع تحریک انصاف کے مطابق کپتان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری چینل کو صرف حکومتی کوریج تک محدود نہیں رکھا جائے گا، بلکہ پی ٹی وی کو معلومات، تفریح اور غیر جانبداری کے ایجنڈے پر گامزن کیاجائے گا۔اس کے علاوہ پی ٹی وی میں اصلاحات کے لئے تمام ضر وری تبدیلیاں لائی جائیں گی اور ریڈیو پاکستان پر بھی عوام کا اعتماد بحال کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…