اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ وہ بطور ممبر پارلیمنٹ جمعہ کی چھٹی بحال کرانے کی کوشش کریں گے۔قومی اسمبلی آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ قومی اسمبلی پہنچنے پر
اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، یہ سب نبی کریمﷺ کے کرم کی مہربانی ہے۔ بطور رکن قومی اسمبلی میرا پہلا مطمع نظر یہ ہوگا کہ اپنی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ کو دوں،ڈنمارک میں گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے پہلی قرار داد پیش کروں گا۔قومی اسمبلی میں بہت سے کام کرنے ہیں سب مل کر کریں گے۔