ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کے پاس بہت تھوڑا وقت رہ گیا، صرف ایک سال بعد دوبارہ الیکشن کا انعقاد ہو گا کیونکہ۔۔۔! معروف صحافی کے حیرت انگیز انکشافات، بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 12  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی محمد مالک نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ عمران خان کے پاس ٹائم کتنا ہے تو صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ مجھے ایک سال بعد الیکشن نظر آ رہے ہیں، کاشف عباسی نے کہا کہ مجھے عام انتخابات ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کاشف عباسی نے کہا کہ عمران خان صاحب کو سوچنا چاہیے کہ ان کے پاس صرف چھ مہینے ہیں، چھ مہینوں میں انہیں پرفارمنس دینا ہو گی،

عمران خان چھ سات مہینے میں ایسا ماحول بنا دیں کہ ہر بندہ کھڑا ہو کر کہے کہ یہ بندہ حکومت چلانا چاہتا ہے لیکن اسے حکومت چلانے نہیں دی جا رہی۔اس موقع پر محمد مالک نے کہاکہ زرداری صاحب کے پاس سندھ ہے جو وہ چاہتے تھے، پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بڑی مضبوط پوزیشن میں ہے، شہباز شریف کے پاس بھی ایک مضبوط پوزیشن ہے، کیا یہ دونوں چھ مہینے بعد اپنے کمفرٹ زون کو چھیڑنا چاہیں گے اتنا خراب کر دیں گے کہ ان کے ہاتھ سے سندھ بھی جا سکتا ہو اور یہ اس سے بھی نیچے جا سکتے ہوں تو یہ ڈسٹربنس کیوں پیدا کریں گے، اس کا جواب دیتے ہوئے صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی شاید ڈسٹربنس پیدا نہ کرنا چاہے لیکن مسلم لیگ (ن) کے پاس اور کیا آپشن ہے، مسلم لیگ (ن) مرجرائز ہو گئی مرکز میں بھی اور باہر بھی، لیڈر شپ جیل میں پڑی ہے، جیل کی لیڈر شپ کا چھ مہینے یا سال کا جو پولیٹیکل ویژن ہے وہ بالکل مختلف ہے باہر بیٹھی ہوئی لیڈر شپ سے۔ کاشف عباسی نے کہا کہ شہباز شریف کو پتہ چلا کہ اس الیکشن میں تو ان کے پاس کچھ نہیں رہا، لیڈر شپ جو ساری تھی وہ اس وقت میاں نواز شریف اور مریم نواز کے پاس ہے، انہوں نے کہا کہ جیل میں بیٹھی ہوئی لیڈر شپ کیا چاہے گی، کیا وہ چاہے گی کہ پانچ سال عمران خان حکومت کرے، کاشف عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی اکثریت اس وقت شہباز شریف کی طرف نہیں بلکہ میاں نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…