اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ کے علاقہ رجڑ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ، 6افراد قتل، 2زخمی نجی ٹی وی کے مطابق چارسدہ میں گھریلو تنازعہ پر 6 افراد قتل اور2 زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،ریسکیو ٹیموں نے
زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ و اقعہ بظاہر گھریلو تنازعہ لگتا ہے ،تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔فائرنگ سے 6افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہو گئے اورہلاک ہونے والے افراد میں میاں بیوی بھی شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق اس گھر میں پہلے بھی اکثر لڑائی جھگڑارہتا تھا ۔