ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک فوج نے رکشہ ڈرائیور کو ملازمت دے دی

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے صنعتی مرکز فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 12 کتابوں کے مصنف رکشہ ڈرائیور فیصل ماہی کو پاک فوج نے ملازمت دے دی۔تفصیلات کے مطابق فیاض کا پہلا ناول گھنگھرو اور کشکول 2005ء میں شائع ہوا جس میں انہوں نے طوائفوں کی زندگیوں کے مختلف پہلوؤں اور ان کے ساتھ ناروا معاشرتی برتاؤ کو اپنا موضوع بنایا ٗ

ان کے دیگر ناولز میں گیلے پتھر، کاغذ کی شتی، کانچ کا مسیحا، تاوان عشق، عین شین قاف، موم کا کھلونا، ٹھہرے پانی، میرا عشق فرشتوں جیسا، لبیک اے عشق، شیشے کا گھر اور پتھر کے لوگ شامل ہیں ٗفیصل ماہی نے 2015 میں 13 واں ناول لکھنا شروع کیا، جسے جلد ہی شائع کروایا جائے گا۔فیصل ماہی شادی شدہ ہیں اور ان کے 7 بچے ہیں ٗ وہ کرائے کے گھر میں رہتے ہیں۔ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے رکشہ چلا کر اپنا گذر سفر کرنے والے فیصل ماہی کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تحت شائع ہونے والے ایک میگزین میں ملازمت دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئیٹ کی کہ پاک فوج نے فیصل ماہی کو میگزین میں بطور لکھاری ملازمت دے دی۔میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ فیصل ماہی آئی ایس پی آر کے تحت شائع ہونے والے ماہانہ میگزین میں فیچر اور کالم لکھیں گے۔ساتھ ہی انہوں نے اینکر پرسن اجمل جامی کا شکریہ بھی ادا کیا، جنہوں نے فیصل ماہی کے بے روزگار ہونے سے متعلق آئی ایس پی آر کو توجہ دلائی۔خیال رہے کہ 48 سالہ فیصل ماہی رکشہ چلا کر اپنے اہل خانہ کا خرچ چلاتے ہیں۔فیصل ماہی نے 2015 تک 12 ناولز اور 100 سے زائد ڈرامے لکھے تھے، جن میں سے ان کے تمام ناول شائع ہوچکے ہیں۔ان کے 12 ناولز میں سے 11 ناول تین سال پہلے تک تین تین بار شائع ہوچکے تھے۔فیصل ماہی سے قبل گزشتہ ماہ جولائی میں عام انتخابات کے

دن معزوری کے باوجود ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پہنچنے والی لاہور کی نوجوان لڑکی فجر فاروق کو بھی پاک فوج نے ملازمت دی تھی۔یہ بھی یاد رہے کہ 25 جولائی کو ووٹ کاسٹ کرنے والی فجر فاروق کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں ملازمت دینے کی ہدایت کی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فجر فاروق کو آرمی چیف کی ہدایت پر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) لاہور میں نہ صرف ملازمت دی گئی بلکہ ادارے کو انہیں اعلیٰ تعلیم دلوانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…