اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب حکام جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں ایک ایسااسکینڈل منظر عام پر لے آئے جس میں سینکڑوں لوگوں نے سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے این ایچ بی آر ڈی سی کے خلاف بڑے پیمانے پر عوام کے ساتھ مبینہ دھوکا دہی کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔نیب کو لاہور، پشاور، حیدر آباد، ڈیرہ غازی خان، لاہور، رحیم یار خان، فیصل آباد اور آزاد کشمیر سے درجنوں شکایات موصول ہوئیں۔
شکایت گزاروں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے کمپنی کی جانب سے ٹی وی پر دیے گئے اشتہار کے بعد نیشنل گارڈن، ڈیفنس ویلی، نیشنل ٹائون، سر سید ٹائون، نیو اسلام آباد سٹی، ڈیفنس ایونیو میں پلاٹ خریدے تھے۔انہوں نے کہا کہ 24 سال گزرجانے کے باوجود انہیں پلاٹ کا قبضہ نہیں مل سکا ۔جب موقف جاننے کے لیے ان کی ویب سائٹ پر موجود نمبرز پر رابطہ کیا گیا تو کوئی رد عمل موصول نہیں ہوا۔دوران تحقیقات مزید انکشافات متوقع ہیں۔



















































