پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

فاطمہ جناح پارک میں لڑکی سے مبینہ گینگ ریپ ،سی ڈی اے اور مارگلہ تھانے کا موقف سامنے آگیا ،جانتے ہیں لڑکی کا تعلق کس خاندان سے ہے؟

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (سی پی پی) وفاقی دارالحکومت کے تفریحی مقامات شہریوں کے لیے غیر محفوظ ہوگئے، جہاں ایف نائن پارک میں سکیورٹی پر تعینات کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)ملازمین اور گارڈ نے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تھانہ مارگلہ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی جانب سے درخواست دی گئی کہ ایف نائن پارک ملازمین نے اسے ایک لڑکے کے ساتھ دیکھ کر غیر اخلاقی حرکات کا الزام لگایا اور ڈرانے کی کوشش کی۔

درخواست کے مطابق سی ڈی اے ملازم نے دھمکی دی کہ پارک میں آنے والے لڑکیوں اور لڑکوں کو پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے، اگر ہماری بات نہ مانی تو پولیس کے حوالے کردیں گے۔لڑکی کے مطابق ملازمین نے 2 ہزار روپے رشوت لے کر جنگل کے راستے باہر جانے کا کہا، جہاں پارک ملازم نے گارڈ اور دیگر ملازمین کے سامنے اسے ہوس کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔متاثرہ لڑکی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب مارگلہ اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او)الفت عارف نے بتایا کہ ہم نے پارک میں موجود تمام گارڈز کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، خاتون سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تمام گارڈز کی تصاویر دیکھ کر مبینہ ملزم کا چہرہ پہچانے۔پولیس کے مطابق ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ملزم گارڈ یا پولیس افسر ہونے کا جھوٹا دعوی کر رہا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم پارک بہت بڑا ہے اور ہر جگہ کیمرے نہیں لگائے گئے، امید ہے کہ جلد کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔ایس ایچ او الفت عارف کے مطابق ریپ کی شکایت ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے خاندان نے درج کروائی ہے۔سی ڈی اے کے ترجمان ملک سلیم نے بتایا کہ معاملے کی ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے، لہذا محکمہ ملزم کی شناخت کا انتظار کرے گا۔البتہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی شناخت ہونے یا نہ ہونے کے باجود بھی وہ جلد محکمے کی انکوائری کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…