اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

وزیر اعظم ہو تو عمران خان جیسا! حلف اٹھاتے ہی کپتان کن 2اہم چیزوں کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کرنیوالے ہیں؟جان کر آپ کی یوم پاکستان کی خوشیاں دوبالا ہو جائینگی

datetime 4  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں عوام کو فوری ریلیف دینے کے لئے پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان متوقع ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک بھر کی غریب عوام کو فوری ریلیف دینے کے لئے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے تا کہ نئی حکومت کے اثرات فوری طو رپر مرتب ہو سکیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ فوری ریلیف کیلئے پارٹی رہنماؤں نے کور کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف عمر ان خان کو پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مشورہ دیا ہے ،سینئر پارٹی رہنماؤں کا موقف ہے کہ پٹرولیم منصوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان سے فوری طور پر ملک بھر کی عوام کو ریلیف ملے گا اور ساتھ ہی مہنگائی کے طوفان میں کمی آئیگی اور اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ،پارٹی رہنماؤں نے کسانوں کے ریلیف کیلئے کھا د میں کمی کے اعلان کے ساتھ ساتھ خصوصی پیکیج کے اعلان کا بھی مشورہ دیا ہے ۔پارٹی کی سینئر قیادت کا خیال ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے پانچ سالہ دور حکومت میں پٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر تھی جس پر تحریک انصاف بطور اپوزیشن حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ،اگر تحریک انصاف حکومت نے فوری ریلیف نہ دیا تو عوام کی جانب سے نہ صرف غم وغصے دیکھنے ملے گا بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی فائدہ پہنچے گا ۔ پارٹی رہنما نے کور کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل فی بیرل تقریباً 53 ڈالر فی بیرل فروخت ہو رہا ہے ۔ 17 سے 20 فیصد سیلز ٹیکس اور پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیول سمیت دیگر محصولات شامل کئے جاتے ہیں ۔ فی لیٹر کے لئے تقریباً 35 سے 40 روپے ٹیکس کی مد میں غریبوں کے جیبوں سے نکالا جارہا ہے جو سراسر ناانصافی ہے ۔

اس ٹیکس پر نظر ثانی کرتے ہوئے فی لیٹر 20 روپے ٹیکس وصول کیا جائے ۔دوسری جانب بجلی کے بلوں میں جنرل سیلز کی مد میں عوام سے ہزاروں روپے وصول کئے جارہے ہیں جبکہ سابقہ دور حکومت میں بجلی کی فی یونٹ کی قیمت میں کم از کم 7 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے غریب عوام سے ہزاروں روپے وصول کر کے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کی تجویز کو سراہا ہے اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ عمران خان 14اگست کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…