ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کولیسٹرول لیول 127 ،یوریا کی مقدار 40 سے بھی تجاوز ،خلیے 11.1 فیصد تک پہنچ چکے،نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ آگئی

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پمز کے میڈیکل ڈاکٹرز کی ٹیم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حالت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے لندن کے ڈاکٹروں سے میڈیکل ہسٹری معلوم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ عارضی چیک اپ میں نواز شریف کے کولیسٹرول لیول 127 معمول سے بڑھ کر ہے اور ان کے یوریا کی مقدار 40 بھی بڑھی ہوئی ہے اور خون کے خلیے جو زیرو سے 4 فیصد ہونے چاہئیں وہ بھی 11.1 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پمز میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حالت مزید خراب ہونے لگی ہے جہاں پر ڈاکٹرز نے ان کے عارضی چیک اپ کیا تو وہ مطمئن نہیں ہوئے ۔جس کے بعد ان کے خون اور یورین کے ٹیسٹ لئے گئے اور ان کا بلڈ پریشر بھی چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ ان کا بلڈ پریشر بھی بڑھا ہوا ہے اور ان کی دائیں ٹخنے میں سوجن بھی ہے جبکہ ان کی میڈیکل رپورٹس میں ایچ بی لیول 14 ہے اور کولسٹرول لیول 127 معمول سے کم ہے ۔یوریا کی مقدار 40 بڑھی ہوئی ہے اور خون میں سوڈیم 141 اور پوٹاشیم کی مقدار 3.8 ہے اور نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس ایک لاکھ 67 ہزار ہیں اور خون کے خلیے جو کہ 0 سے 4 فیصد ہونے چاہئیں وہ 11.1 فیصد تک پہنچ چکے ہیں جس کے بعد سی سی یو میں داخل نواز شریف کے ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم کی حالت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کے لندن کے ڈاکٹروں سے ہسٹری جاننے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پرانی معلومات کو مد نظر رکھتے ہوئے دوائیاں تجویز کی جا سکیں ۔واضح رہے کہ نواز شریف لندن میں 2 مرتبہ ہارٹ سرجری کرا چکے ہیں اور وہ عموما چیک اپ کیلئے بھی لندن سے علاج کرا رہے تھے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…