بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ڈاکٹر عبدالقدیر نئے صدر پاکستان؟ایٹمی سائنسدان نے سوشل میڈیا پر جاری مہم پر خاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعلان کردیا

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی )ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کو منتخب کیا ہے اس لئے انہیں کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے ،اگر پی ٹی آئی خیبر پختوانخواہ میں ڈلیور نہ کرتی تو انہیں کبھی بھی دوبارہ حکومت نہ ملتی ،مجھے صدر بنانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پراگر کوئی مہم چل رہی ہے تو اس کا ہرگز علم نہیں لیکن جو انسان کے مقدر میں ہوتا ہے وہ اسے ملتا ہے۔

ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ عام انتخابات کے نتیجے میں ملک میں تبدیلی آئی ہے۔ عمران خان نے اس سے پہلے مرکز میں کبھی حکومت نہیں کی لیکن عوام نے انہیں منتخب کیا ہے اس لئے انہیں کام کرنے کا بھرپور موقع ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں پہلی بار حکومت بنائی اور ڈلیور کیا۔اگر انہوں نے کام نہ کئے ہوتے تو عوام انہیں کیوں دوبارہ منتخب کرتے۔ اگر ان کی کارکردگی نہ ہوتی تو جس طرح عوام نے نواز شریف کے بیانیے کو مسترد کیا ہے انہیں بھی گھر بھجوا دیتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس پڑھی لکھی اچھی ٹیم ہے اوروہ یقینی طور پر کارکردگی دکھائیں گے جبکہ نواز شریف نے زیادہ چمچے رکھے ہوئے تھے۔ انہوں نے اس سوال کہ سوشل میڈیا میں آپ کو صدر بنانے کے حوالے سے مہم چل رہی ہے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس کا علم نہیں ،پاکستانی مجھ سے محبت کرتے ہیں او ریہ ان کی خواہش ہو سکتی ہے۔ میری بھی خواہش ہے کہ میں ملک و قوم کی خدمت میں ہاتھ بٹاؤں لیکن جو انسان کے مقدر میں ہوتا ہے وہ اسے ملتاہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…