پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد مودی حکومت نے بھی خاموشی توڑ دی،پہلا سرکاری ردعمل جاری

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں تحریک انصاف کی واضح کامیابی کے بعد بھارت کی جانب سے بھی سرکاری ردعمل سامنے آگیا، عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت خطے کو محفوظ اور پر امن بنانے کے لیے کام کرے گی۔ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت خوش حال اور ترقی پسند پاکستان کا خواہش مند ہے۔

امید کرتے ہیں نئی حکومت جنوبی ایشیا کو محفوظ، مستحکم پرامن اور دہشت گردی و تشدد سے پاک خطہ بنانے کے لیے تعمیری کام کرے گی۔ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے انتخابات کے ذریعے جمہوریت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے، نئی حکومت سے دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی توقع ہے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے عمران خان کی کامیابی کیخلاف بہت پراپیگنڈہ کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…