پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

متوقع وزیراعظم چین کی تعمیر و ترقی سے متاثر ہیں وہ چین کے بڑے حمایتی کے طور پر سامنے آئے، چینی میڈیاعمران خان کے پہلے خطاب کا معترف،شاندار رپورٹ جاری

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد؍ بیجنگ (آئی این پی) چینی میڈیا نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے کے بعد کئے جانے والے پہلے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے آئندہ متوقع وزیراعظم چین کی تعمیر و ترقی سے متاثر ہیں اور وہ چین کے بڑے حمایتی کے طور پر سامنے آئے،تحریک انصاف کے دور اقتدار میں پاک چین باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،

پہلے قدم کے طور پرعمران خان نے اپنی نگرانی میں ایک ایسا یونٹ قائم کیا جو چین کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے نئی راہیں تلاش کرے گا، عمران خان کا گڈ گورننس پر یقین سی پیک کے اثرات کو عوام تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ہفتہ کو معروف چینی اخبار’’چائنہ ڈیلی‘‘ کی جانب سے شائع کئے جانے والے ایک آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا حلف اٹھانے سے قبل قوم سے پہلا خطاب بہترین تھا، انہوں نے نئی حکومت کی جانب سے ترتیب دی جانے والی خارجہ پالیسی کی گائیڈ لائنز کا ذکر کیا، خصوصی طور پر عمران خان کی جانب سے خطاب میں چین کی تعمیر و ترقی کا ذکر اہمیت کا حامل تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ چین کی تعمیر و ترقی سے خاصے متاثر ہیں اور چین کے حمایتی ہیں، عمران خان نے انتخابات سے قبل بھی متعدد مواقعوں پر چین کے حوالے سے مثبت طور پر ذکر کر چکے ہیں،عمران خان نے 2011میں چین کا دورہ کیا ہے جبکہ انہوں نے پاکستان میں بھی متعدد چینی وفود کا استقبال کیا انہوں نے چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے،پہلے قدم کے طور پرعمران خان نے اپنی نگرانی میں ایک ایسا یونٹ قائم کیا جو چین کے ساتھ معاشی، تجارتی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، صحت، سماجی بہبود اور زراعت کے شعبہ میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے نئی راہیں تلاش کرے گا، تحریک انصاف کے دور اقتدار میں پاک چین باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک بھی تیز رفتاری سے تکمیل کی جانب گامزن رہے گا،عمران خان کا گڈ گورننس پر یقین سی پیک کے اثرات کو عوام تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…