ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

چین نے عمران خان کو ’ بہترین دوست‘ قرار دے دیا،بڑی پیشکش کردی

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی) چین نے پاکستان کے متوقع وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بہترین دوست قرار دے دیا۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی دار الحکومت بیجنگ کیتھنک ٹینک کے عہدے دار گاؤ زکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیر اعظم بننے کے لئے تمام اشارے عمران خان کی طرف جاتے ہیں ٗاقتدار میں آنے کے بعد ان کو بہترین دوست کی طرح سمجھا جائیگا،وہ چین آئیں گے،

ہم امید کرتے ہیں کہ وہ بھی پاک چین دوستی کی سالوں پرانی روایت برقرار رکھیں گے۔انہوں نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے آنے والے نتائج کی حمایت کی اور انتخابی عمل کو تسلی بخش قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات بغیر کسی رکاوٹ کے اختتام پزیر ہوئے۔اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے مشن کے ڈپٹی چیف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نگران حکومت اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات کی کامیابی پر سلامی پیش کرتے ہیں۔چین نے عمران خان کے بھارت سے متعلق بیان حوصلہ افزا قرار دیا اورکہا کہ پاکستان اور بھارت اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر آپس کے تعلقات کو مستحکم کرسکتے ہیں۔چینی تھنک ٹینک کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ جہاں تک بھارت سے تعلق کی بات ہے چین اور بھارت آپس میں رابطے بڑھانے کی کوشش کررہاہے۔اس سے قبل سی پیک کیحوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ سی پیک منصوبے کو پاکستان میں ہمہ گیر حمایت حاصل ہے ٗ اس لئے یہ منصوبہ کسی رکاوٹ کے بغیر آگے بڑھتا رہے گا۔ چین نے پاکستان کے متوقع وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بہترین دوست قرار دے دیا۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی دار الحکومت بیجنگ کیتھنک ٹینک کے عہدے دار گاؤ زکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیر اعظم بننے کے لئے تمام اشارے عمران خان کی طرف جاتے ہیں ٗاقتدار میں آنے کے بعد ان کو بہترین دوست کی طرح سمجھا جائیگا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…