اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں عام انتخابات کا ٹر ن آئوٹ 55فیصد رہا ۔ 2013میں منعقد ہونے والے انتخابات کی نسبت 2018میں بھی لوگوں کا جوش و خروش قابل دید تھا ۔ لمبی لمبی قطاریں اور ہر پولنگ اسٹیشن کچا کچ بھرے ہوئے تھے ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 56 کا شمار پاکستان کے سب سے آخری رزلٹ دینے والے حلقہ میں ہو گا ، یہاں سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے
میجر طاہر صادق جو حلقہ این اے 55 اور پی پی 3 سے منتخب ہو چکے ہیں جنہوں نے اپنے حریف امیداور مسلم لیگ ( ن ) کے ملک سہیل کمڑیال سے آگے نظر آ رہے ہیںتاہم اس کا فیصلہ مکمل رزلٹ آنے کے بعد کیا جا سکے گا کہ یہاں کون فاتح قرار پایا ہے ۔ اس حلقہ سے 7 امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے جن میں تحریک انصاف کے میجر طاہر صادق ، مسلم لیگ (ن) کے ملک سہیل کمڑیال ، تحریک لبیک پاکستان کے پیر سید فیصل محمود شاہ گیلانی آف چورہ شریف ،،پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے محرم خان ایڈووکیٹ ، پی پی پی کے سلیم حیدر ، آزاد امیدواران سابق ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری ملک شہریار خان آف کھنڈہ ، غلام اصغر ولد محمد اسلم سکنہ انجرأ جنڈ شامل ہیں یہ حلقہ جو تحصیل فتح جنگ ، پنڈی گھیب اور جنڈ پر مشتمل ہے کی کل آبادی 9 لاکھ 22 ہزار 629 ہے جس میں کل ووٹرز 6 لاکھ 38 ہزار 937 جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 65 اور مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 872 پولنگ سٹیشنوں کی تعداد 576 جن میں 137 مردانہ ، 130 زنانہ ، 309 مشترک جن میں پولنگ بوتھ کی تعداد 1919 جن میں 1035 مردانہ اور 884 زنانہ ہے ۔