اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی پہلی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کی اپنے سابقہ شوہر کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد ، 22سال کی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہیں، جمائما گولڈ اسمتھ کا بیان۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی پہلی
سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے سابقہ شوہر عمران خان کو الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 22سال کی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہیں۔ عمران خان کیلئے چیلنج ہے کہ وہ ذہن میں رکھیں کہ وہ سیاست میں کیوں آئے۔