بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

8 بڑی جماعتوں کا دھاندلی کا الزام، الیکشن کمیشن بھی میدان میں آ گیا، بڑا اعلان

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالنے کی خبروں اور فارم 45 مہیا نہ کرنے کی خبروں کا جواب دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ کس حلقے میں رزلٹ نہیں دیے جا رہے، میں اس پر ایکشن لیتا ہوں، اگر کہیں ایسا واقعہ ہو رہا ہے تو اس کا تدارک کیا جائے گا، کسی بھی پولنگ اسٹیشن اور کسی بھی حلقے کے اندر ایسا کچھ نہیں ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ فارم 45 کی کوئی کمی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ

پولنگ سٹیشنز کو کہتا ہوں کہ اگر فارم کمی ہے تو فوراً بتائیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ فارم نہیں ملا تو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے، کسی بھی امیدوار کو شکایت ہے تو بتائے اس کا ازالہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ ایک کے بجائے دو تین پولنگ ایجنٹس پولنگ اسٹیشن کے اندر آ جاتے ہیں لیکن قانون یہ ہے کہ ایک وقت میں صرف ایک پولنگ ایجنٹس اندر ہو گا، انہوں نے کہاکہ ہم آپ کو خود مکمل رزلٹ دیں گے میڈیا اپنے ذرائع سے رزلٹ دے رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکالنے کے الزام کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنما بغیر کسی ثبوت اس قسم کے سنگین الزامات سے گریز کریں،، قواعد کے مطابق ایک پولنگ اسٹیشن پر گنتی کے وقت ایک پارٹی یا امیدوارکے ایک ہی ایجنٹ کو بیٹھنے کی اجازت دی جاتی ہے۔بدھ کو ترجمان الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے اس الزام پر کہ ان کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکال دیا گیا ہے پر وضاحت کر تے ہوئے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے اس واقعہ کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ سیاسی رہنما بغیر کسی ثبوت اس قسم کے سنگین الزامات سے گریز کریں۔ الیکشن کمیشن اس طرح کے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ اس حوالے سے ڈی۔آر۔او لاہور، راولپنڈی اور ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی نے بھی بڑی سختی سے تردید کی ہے، قواعد کے مطابق ایک پولنگ اسٹیشن پر گنتی کے وقت ایک پارٹی یا امیدوار کا ایک ہی ایجنٹ کو بیٹھنے کی اجازت دی جاتی ہے۔



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…